25 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں دونجی بینکوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ایک بینک میں سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے جبکہ دوسرے بینک سے ملزمان خفیہ ویڈیو بھی ساتھ لے اُڑے۔پہلے صفایا ہوالانڈھی چھ نمبرمیں واقعے نجی بینک کا۔جہاں سے پانچ ملزمان بینک سے لاکھو ں روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ کے مطابق ملزمان بینک سے33 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اورنجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے۔دوسری جانب طارق روڈ پرسابقہ اللہ والی چورنگی کے قریب نجی بینک میں بھی ملزمان نے گارڈ کا اسلحہ چھینا اورتقریباً دس لاکھ روپے لوٹنے کے ساتھ سی سی ٹی وی ویڈیو بھی لے اُڑے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس اسلحے کے ساتھ بال بم بھی تھے۔