پاکستان
25 ستمبر ، 2013

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں تو ہفتے میں امن ہوسکتا ہے، سمیع الحق

طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں تو ہفتے میں امن ہوسکتا ہے، سمیع الحق

راولپنڈی…جمعیت علما اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوجائیں تو ایک ہفتے میں امن قائم ہوسکتا ہے، دعا ہے فوج کو آپریشن کی ضرورت نہ پڑے،پشاور گرجا گھر پر حملے کا مقصد طالبان سے مذاکرات کا راستہ روکنا ہے۔جمعیت علما اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے باضابطہ مذاکرات کیے جانے چاہئیں،پشاورچرچ حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹیلی فون پر طالبان کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری کون قبول کرتا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان سے ابھی تک مذاکرات کیلئے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا،وزیر اعظم نوازشریف اب مذاکرات کے فریق ہیں، اس لیے ضامن نہیں بن سکتے،حکومت غیروں کی جنگ سے نکل آئے۔

مزید خبریں :