پاکستان
29 ستمبر ، 2013

شمالی وزیر ستان:میران شاہ میں ڈرون حملہ،4افراد ہلاک

 شمالی وزیر ستان:میران شاہ میں ڈرون حملہ،4افراد ہلاک

میران شاہ…شمالی وزیرستان میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے 2میزائل فائر کیے گئے ،جس سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صدر مقام میرانشاہ سے 3کلو میٹر دور علاقہ درگاہ منڈی میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر 2میزائل فائر کیے گئے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مقامی افراد نے امدادی کارروائی کر کے تباہ شدہ ملبے سے 3افراد کی لاشیں اور 2زخمیوں کو نکال لیا،جن میں ایک زخمی دم توڑ گیا۔علاقے میں اب بھی 2جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :