29 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…پنجاب، خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔لوئردیر اورگردونواح میں بارش اورمظفرآباد شہرمیں موسلادھار بارشوں کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا۔ایبٹ آباد اور گردو نواح میں تیزبارش اوربعض مقامات پرژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی کھڑا ہے۔آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کشمیر، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، میرپورخاص ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک میں سب زیادہ بارش راولپنڈی میں 50 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔