29 ستمبر ، 2013
نیویارک…بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔نیویارک میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے امید ظاہر کی کہ منموہن، نواز ملاقات کے مثبت نتائج نکلیں گے اور خطے میں منفی تاثرات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، سلمان خورشید اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وفد کا حصہ ہیں،تاہم اُنہوں نے الزام عائد کیا کہ نوازشریف کے پاک بھارت بات چیت کو پاکستانی فوج نقصان پہنچا رہی ہے۔