29 ستمبر ، 2013
پشاور…قصہ خوانی بازارکار بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف تھانہ خان رازق شہید میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق قصہ خوانی کار بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ خان رازق شہید میں نامعلوم شر پسندو ں کے خلاف درج کیاگیا ہے۔ ایس ایچ او نور کے مدعیت مییں درج مقدمہ میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ دھماکے میں 40 افراد جاں بحق اور90سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دھماکے میں سو کے قریب دکانوں اور دس گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔