پاکستان
29 ستمبر ، 2013

امدادی سامان نہ پہنچنے کی تھوڑی بہت شکایتیں سامنے آرہی ہیں ، جان بلیدی

 امدادی سامان نہ پہنچنے کی تھوڑی بہت شکایتیں سامنے آرہی ہیں ، جان بلیدی

کوئٹہ…ترجمان بلوچستان حکومت جان محمد بلیدی کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ آواران کے کچھ علاقے دورہونے کی وجہ سے امدادی سامان نہ پہنچنے کی تھوڑی بہت شکایتیں سامنے آرہی ہیں تاہم جلد ان تک بھی امدادی اشیاء پہنچادی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ آواران کی تحصیل مشکے میں گزشتہ روز آنے والے زلزلہ سے ملبے تلے دب کر سولہ افراد جاں بحق جبکہ پچاس زخمی ہوگئے ہیں ، سرکاری عداد کے مطابق اب تک آواران اور کیچ میں 375افراد جاں بحق اور 850 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دوسری جانب زلزلہ زدگان میں امداد کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے اور صوبائی حکومت کے علاوہ پاک آرمی، ایف سی، مقامی انتظامیہ اور مختلف رفاحی اداروں کے رضا کار بھی امدادری سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ ضلع آواران میں امدادی سامان کے 111ٹرک پہنچ گئے ہی جبکہ تحصیل مشکے کے لئے کل 24 ٹرک امدادی سامان روانہ کر دیئے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کا کام تیزی سے جاری ہے اور زلزلہ زدگان کی امداد کے حوالے سے مرکزی حکومت و دیگر صوبائی حکومتوں کا مکمل تعاون حاصل ہے جبکہ زلزلہ سے متاثرہ کچھ علاقے دورہونے کی وجہ سے تھوڑی بہت شکایتیں سامنے آرہی ہیں، جلد ان تک بھی امدادی اشیاء پہنچادی جائیں گی۔

مزید خبریں :