29 ستمبر ، 2013
نیو یارک…پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کے درمیان ون آن ملاقات بھی شروع ہو گئی ہے۔ملاقا ت سے قبل نوازشریف نے پاکستان کے وفد کابھارتی ہم منصب کو تعارف سے کرایا۔پاکستان کاوفد سرتاج ، خواجہ آصف، طارق فاطمی، اسحاق ڈار اورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اوراقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان پر مشتمل ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال کی صورتحال پر بات چیت کی۔من موہن سنگھ نے بھارتی وفد کا وزیراعظم نوازشریف سے تعارف کرایا۔بھارتی وفد میں بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید،شیوشنکر مینن اوربھارتی سیکریٹری خارجہ شامل ہیں۔