29 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاوردھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بھی شامل ہیں۔بدقسمت خاندان رشتے داروں کوشادی کی دعوت دینیاورخریداری کرنے پشاور گیا تھا۔پشاورمیں برپا ہونے والی قیامت صغریٰ نے کئی زندگیوں کے چراغ گل کردیے۔ان میں چارسدہ کا رہائشی ایک بدنصیب خاندان ایسا بھی تھا جورشتے داروں کو شادی کی دعوت دینے اورخریداری کرنے پشاورآیا تھا۔اپنے پیاروں کی موت پرصدمے سے نڈھال یہ دل راج خان ہے ،جس کی 25 اکتوبرکو شادی تھی،لیکن دہشت گردی کی آگ نے ساری خوشیاں جلا ڈالیں،دھماکے میں اس کی ماں ،بھائی ،تین بہنوں سمیت خاندان کے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔تمام افراد کی تدفین مٹہ مغل خیل کے قبرستان میں کردی گئی ہے۔