30 ستمبر ، 2013
فیصل آباد… صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 30 نومبر یا 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخاب کرائیگی۔ فیصل آباد میں ایک شادی ہال کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کاکام آج سے شروع ہو گا اور یہ تمام عمل 30 اکتوبر تک مکمل کر کے 4 نومبر کو نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 30نومبریا7دسمبرکوکرادیے جائیں گے۔