پاکستان
30 ستمبر ، 2013

قصہ خوانی دھماکے میں جاں بحق قرار دیا گیا نوجوان زندہ ہو گیا

قصہ خوانی دھماکے میں جاں بحق قرار دیا گیا نوجوان زندہ ہو گیا

پشاور…پشاورکے قصہ خوانی دھماکے میں جاں بحق قرار دیا گیا شبقدر کا بائیس سالہ نوجوان عین تدفین کے وقت زندہ ہو گیا تاہم دوبارہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ پشاورکے قصہ خوانی بازار کار بم دھماکے میں شبقدر سے تعلق رکھنے والا بائیس سالہ شدید زخمی ہو گیا جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا۔ سہراب کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیاجس کے بعد اس کی میت ایک تابوت میں شبقدر منتقل کر دی گئی تاہم عین تدفین کے وقت اس میں زندگی کے آثار پید اہوئے جس پر اس کے لواحقین اسے دوبارہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے آئے۔لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ سہراب کے لواحقین کا موٴقف ہے کہ شبقدر کے مقامی ہسپتال نے بھی اس کے زندہ ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد اسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ارشد جاوید نے جیو نیوز کے رابطے پر بتایا کہ اسپتال میں مکمل تصدیق کے بعد کسی کو مردہ قرار دیا جاتا ہے تاہم انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

مزید خبریں :