پاکستان
30 ستمبر ، 2013

زلزلہ متاثرین کیلئے چین سے امداد سامان کا تیسرا جہاز کراچی پہنچ گیا

زلزلہ متاثرین کیلئے چین سے امداد سامان کا تیسرا جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی…چین سے بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چین کی حکومت نے پاکستان میں زلزلہ سے متاثرین کے لئے 1.5ملین ڈالراور امدادی اشیادینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں امدادی سامان سے بھرا تیسرا طیارہ Nanjing سے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ جس میں متاثرین کے لئے دوائیں،خیمے، ایمرجنسی لائٹس اور پانی کو صاف کرنے کا سامان شامل ہے۔ اس پہلے دو طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید خبریں :