پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

بدین اور ٹھٹھہ میں 4 بچے پْراسرار طور پر ہلاک ہوگئے

بدین اور ٹھٹھہ میں 4 بچے پْراسرار طور پر ہلاک ہوگئے

بدین/ ٹھٹھہ…بدین اور ٹھٹھہ میں 4 بچے پْراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، ورثا کا الزام ہے کہ بچوں کی ہلاکت پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگوائے جانے کے بعد واقع ہوئی،بدین کے علاقے پنگریو میں 4 ماہ کے جڑواں بہن بھائی ماریہ اور رمضان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے،ورثاکا الزام ہے کہ بچوں کی موت پولیو کے قطرے پلانے کے بعدد واقع ہوئی، جبکہ پنگریو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عرفان اشرف نے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے تو ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکتی ہے،دوسری جانب سجاول کے گاوٴں گورمانی میں بھی دو بچوں فیضان اور ہدایت اللہ کی پْراسرار طور پر موت واقع ہوئی، یہاں بھی والدین نے الزام عائد کیا کہ بچوں کی موت زائدالمیاد ویکسین کے استعمال سے ہوئی، دونوں بچوں کو بنیادی مرکز صحت مرید کھوسو میں حفاظتی ٹیکے لگوائے گئے جس کے بعد ان کی حالت غیرہوگئی تھی۔

مزید خبریں :