پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں،39 افراد گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں،39 افراد گرفتار

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم اور سیاسی جماعت کے مقامی ذمہ دار سمیت 39 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمرے برآمد کرلئے۔کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم آصف مرزا سمیت 12 افراد کو گرفتا ر کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آصف مراز گینگ وار کا سرکردہ کارندہ ہے جبکہ گرفتار افراد خالد بن ولید روڈ پر بینک ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف، دستی بم ، پستول اور گولیاں شامل ہیں۔دوسری جانب لانڈھی میں رینجرز نے سیاسی جماعت کے سیکٹر آفس پر چھاپہ مار کر مقامی ذمہ دار سمیت دس افراد کوحراست میں لے لیا ، حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق کیماڑی کے علاقے ڈاکس اور مچھر کالونی میں پولیس نے مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والوں میں 7 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :