02 اکتوبر ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام قومیتوں خصوصاً مہاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ مجھے دل سے قائد مانتے ہیں تو آج سے ذہنی وجسمانی طور پر انتہائی کڑے وقت کیلئے خود کو تیاررکھیں۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے جومن گھڑت ، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ایم کیوایم کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ حکومت سندھ ، مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے یعنی ان کے جسمانی خاتمے کا آغاز کرچکی ہے ۔الطاف حسین نے کہاکہ جناح پور سے مہاجر ری پبلکن آرمی تک اور مہاجرری پبلکن آرمی سے ایک مرتبہ پھر مہاجروں کو انڈیا کا ہمنوا ثابت کرنے کیلئے یم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے دفتر سے انڈین اسلحہ کی برآمدگی کاجو الزام عائد کیاگیاہے وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا 21 ویں صدی میں قدم رکھ چکی ہے اور موجود دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے لہٰذا اس قسم کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے کے پس پردہ مقاصد کی حقیقت سے ہر ذی شعور تو کجا بچہ بچہ بخوبی واقف ہوتا ہے