03 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہورکے علاقے منصورہ میں ا سکریپ کے گودام میں لگنے والی آگ پر2گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا،آتش زدگی کے باعث گودام کی حالت مخدوش ہو گئی،عمارت کسی وقت بھی گِرسکتی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق منصورہ کے قریب پلاسٹک اسکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا،فائربریگیڈ کی10گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،تاہم پلاسٹک کی وجہ سے قابوپانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،آگ کی شدت کے باعث ہمسائے بھی اپنا سامان گھروں سے نکال کر گلی میں لے آئے،گودام مالک کا کہناہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جس نے عمارت کو نقصان پہنچایا۔