22 مارچ ، 2012
لاہور…25 مارچ سے یکم اپریل تک جرمنی میں ہونے والی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی شرکت کے لیے کل لاہور سے جرمنی روانہ ہونگے۔ اس بات کا اعلان پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن صدر ریاض احمد اور نائب صدر احمر ملک نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 162 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مردوں کے ایونٹ میں چار جبکہ خواتین ایونٹ میں بھی چار کھلاڑی شریک ہونگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی جرمنی میں ملک کا نام روشن کریں گے اور پاکستان کا جھنڈا بلند کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹیبل ٹینس کی کوچنگ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کوچنگ سنٹر بنائے جارہے ہیں۔