22 فروری ، 2025
چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں جوش انگلس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈکو 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے بین ڈکٹ کے شاندار 165 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 47.3 اوور میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کے جوش انگلس 86 گیندوں پر 120 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
جوش انگلس کی یہ ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جس کے بعد وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) کے انٹرنیشنل میچز میں سنچری بنانےکا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
جوش انگلس سے قبل شین واٹسن، گلین میکسویل، ڈیوڈ وارنر اور وومن کرکٹر بیتھ مونی بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہیں۔