کھیل
08 نومبر ، 2013

ابوظہبی ون ڈے: افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 267کا ہدف

ابوظہبی ون ڈے: افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 267کا ہدف

ابوظبی…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیت کیلیے267 رنزکاہدف دیا ہے، پروٹیز ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں مجموعی طور پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے ۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جوکہ انکی ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوا اور افریقی ٹیم نے 266جیسا قابل قدر ہدف ترتیب دیا۔جس میں کوئنٹن ڈی کوک 112، ہاشم آملہ 46رنز کپتان ڈی ویلیئرز 30میک لارین 28اور ڈومینی 25 قابل ذکر بیٹسمین تھے،افریقی بیٹسمینوں نے اپنی ٹیم کو شاندار اوپننگ پارٹنرشپ فراہم کی اور 87رنز جوڑے۔پاکستان کی جانب سے جنیدخان اورمحمدحفیظ نے2، دوکھلاڑیوں کو جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے شعیب مقصود نے ڈیبیو کیا اور وہ اپنا پہلا ون ڈے کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ اب تک کھیلے جانے والے تین میچز میں سے جنوبی افریقہ نے دو اور پاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اسطرح پروٹیز کو پانچ ون ڈے میچز کی اس سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :