09 نومبر ، 2013
ابوظہبی…جنوبی افریقہ نے پاکستان کوچوتھے ون ڈے میں28 رنزسے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ہے،اس طرح پانچ ون ڈے میچ کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے ایک کے مقابلے میں تین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔آج جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیااور 50اوورز کھیلتے ہوئے 5وکٹ کے نقصان پر 266 رنزبنائے ۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور جنیدخان نے دو دو اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی،جس کے جواب پاکستان کی پوری ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 238رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق اورصہیب مقصود نے نصف سنچریاں اسکور کیں، جنوبی افریقہ کی طرف سے کامیاب بالر ڈیل اسٹین رہے جنہوں نے5کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ڈرارہی دونوں نے ایک ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔