11 نومبر ، 2013
شارجہ…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 269رنز کا ہدف دیا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے،جس میں کپتان ڈی ویلیئرز نے 115رنز کی ناقابل شکست اور شاندار تھری فیگر باری تراشی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس میچ کا ٹاس افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم ابتداء میں انکے بیٹسمینوں نے اسکا خاطر فائدہ نہ اٹھا یا اور 62کے مجموعے پر تین صف اول کے افریقی بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔تاہم اس موقع پر کوئنٹن ڈی کوک34،ڈو پلیسس46اور کپتان ڈی ویلیئرز 115نے صورتحال کو بتدریج تبدیل کرنا شروع کیا اور آخری اوورز میں تو افریقی کپتان نے پاکستان بولروں کو تگنی کا ناچ نچادیا اور چوکے چھکوں کی بارش کردی۔اس موقع پر میک لارین 27رنز نے بھی انکا بھرپور ساتھ دیا اور افریقی مجموعے کو 268تک پہنچادیا۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین جنید خان نے دو جبکہ محمد عرفان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔