11 نومبر ، 2013
شارجہ…جنوبی افریقہ نے یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 117رنز سے شکست دیکر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 4-1سے جیت لی۔پاکستان کی پوری ٹیم پروٹیز کے 268رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے تعاقب کے دوران 35.3اوورز میں 151رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان بیٹسمین پت جھڑ کے موسم میں گرنے والے پتوں کی طرح جھڑتے رہے ،صرف سترہ پر تین ابتدائی بیٹسمین آؤٹ ہوگئے تھے۔سوائے شعیب مقصود 53اور عمرا کمل 30کے کوئی دوسرا بیٹسمین افریقی بولروں کے سامنے ٹک کر بیٹنگ نہ کرسکا۔جنوبی افریقی بولروں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں رکھا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پارنیل نے تین،فلینڈر،ڈومینی اور میک لارین نے دو دو جبکہ سوٹ سوب نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔