25 مارچ ، 2012
لاہور. . . . ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈی جی اور پیپلزپارٹی کے رہنماء احمد ریاض شیخ کی صاحبزادی کی لاہور میں شادی خانہ آبادی کی تقریب بڑاسیاسی اجتماع بن گئی۔ احمد ریاض شیخ کی صاحبزادی کی شادی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،فوزیہ وہاب، شرمیلا فاروقی ،جہانگیربدر،راجاریاض،ڈاکٹر قیوم سومرو،بابراعوان،راجا پرویز اشرف اورامتیازصفدروڑائچ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماء اور کارکن شریک تھے۔ تقریب میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ،وفاقی وزیر چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویزملک بھی شریک تھے۔