پاکستان
14 نومبر ، 2013

ملک کے مختلف شہروں میں نو محرم کے جلوس اختتام پذیر ہونے لگے

ملک کے مختلف شہروں میں نو محرم کے جلوس اختتام پذیر ہونے لگے

کراچی…کراچی سمیت ملک بھر میں نو محرم الحرام کا جلوس اب اپنے اختتام کو پہنچنا شروع ہوگیا ہے،جبکہ بعض شہروں میں یہ جلوس رات کو بھی نکلیں گے۔کراچی کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا،جلوس میں شامل عزادران نے شہداء کربلاکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔یاد رہے کہ کراچی میں نو محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی، جس کے بعد مرکزی جلوس روانہ ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادرپہنچا تھا۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اور ایم اے جناح روڈ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جلوس کے راستوں پر رینجرز کی عارضی چوکیاں بھی قائم کی گئیتھیں، جبکہ ایم اے جناح روڈ کو ملنے والے راستے کنٹینر اور قناعتیں لگا کر بند کردیئے گئیتھے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیاتھا۔دوسری جانب سوک سینٹر میں سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے جلوس کو مکمل طور پر مانیٹر کیا گیا اور لمحے لمحے کی صورتحال سیکیورٹی حکام کا آگاہ رکھا گیا تاکہ کسی بھی دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔

مزید خبریں :