15 نومبر ، 2013
دبئی…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم میں عبدالرحمان کی جگہ ناصرجمشیدکو شامل کیا گیا ہے۔جبکہ پاکستانی اسکواڈ ان پلیئرز پر مشتمل ہوگا۔محمد حفیظ (کپتان)،احمد شہزاد، ناصر جمشید،شعیب مقصود ، شعیب ملک،عمراکمل ، عبدالرزاق،شاہد آفریدی،سہیل تنویر،سعید اجمل اور محمد عرفان۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ہاشم آملہ،کوئنٹن ڈی کوک،ایف ڈو پیلسس(کپتان )،ایچ ڈیوس،ابراہم ڈی ویلیئرز ،ملر،میک لارین، ڈبلیو ڈی پارنیل،ڈیل اسٹین ،ایل ایل سوٹسوب اور عمران طاہر شامل ہیں۔دریں اثناء ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرنے کے بجائے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دیتے۔یاد رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جنوبی افریقہ جیتا تھا۔