15 نومبر ، 2013
دبئی…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 151رنز کا ہدف دیا ہے۔پروٹیز نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹیں کھوکر 150رنز کا قابل قدر مجموعہ ترتیب دیا۔اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس میچ کا ٹاس پروٹیز کپتان ڈو پلیسس نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 30،ہاشم آملہ 48اور کپتان ڈو پلیسس58رنز قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستانی بولرز افریقی بیٹسمینوں پر کوئی خاص دباؤ نہ ڈال سکے ،ان فارم ہاشم آملہ اور کپتان ڈوپلیسس نے تیز رفتار بیٹنگ کی اور کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے سب اچھی بولنگ کی اور تین وکٹیں اپنے نام کیں،جبکہ سہیل تنویر نے دووکٹ حاصل کیں۔