پاکستان
15 نومبر ، 2013

لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

لاہور…لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جمعہ کی صبح سے بندموبائل فون سروس کی بحالی رات گئے شروع ہوگئی ہے ۔جیو نیوز کے مطابق کراچی ،کوئٹہ اور جنوبی پاکستان کے دیگر شہروں میں یہ سروس رات نو بجے کے قریب بحال ہونا شروع ہوگئی تھی ۔ اب اطلاعات کے مطابق لاہورمیں بھی موبائل فون سروس کی بحای شروع ہوگئی ہے۔جس کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا اور اپنے معمولات شروع کردیے ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے کئی بڑے شہروں میں عاشورہ محرم کے موقع پر حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس کو صبح سے رات کے لیے نو اور دس محرم کو بند کردیا تھا۔

مزید خبریں :