پاکستان
16 نومبر ، 2013

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں کشیدگی کے بعد فوج طلب

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں کشیدگی کے بعد فوج طلب

بہاول نگر…بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد شہر میں کشیدگی برقرار ہے جس کے بعد شہر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔چشتیاں کے علاقے بھٹہ کالونی میں گزشتہ رات دو گروپوں میں تصادم کے بعد نامعلوم مشتعل افراد نے نجی املاک کونقصان پہنچایا اور فوارہ چوک پرآگ جلا کر احتجاج کیا، واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔صبح نامعلوم افراد نے حاصل پو ر روڈ پر توڑ پھوڑ کی اور فوارہ چوک پر پانچ دکانوں کو آگ لگادی۔پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ضلع کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔قائم مقام ڈی سی او منظر جاوید علی نے چشتیاں اور ہارون آباد میں فوج طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :