کھیل
21 نومبر ، 2013

جنوبی افریقہ اور پاکستان کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

 جنوبی افریقہ اور پاکستان کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

پہلا ٹی 20…جنوبی افریقہ اور پاکستان کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 154رنز کا ہدف دیا ہے۔ جوہانسبرگ کے وانڈرر گراوٴنڈپر کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے ، جس میں اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 43،ہاشم آملہ31اور کپتان ڈوپلیسس 22قابل ذکر بیٹسمین ہیں۔پاکستان کی جانب سے جنید خان اور کپتان محمد حفیظ نے دودو جبکہ شاہد خان آفریدی اور نئے پلیئر بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مزید خبریں :