پاکستان
27 مارچ ، 2012

فیصل آباد:بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

فیصل آباد:بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

فیصل آباد… بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف آج فیصل آبادمیں تاجروں کی ہڑتال ہے، صنعتکار اور مزدور احتجاجی ریلیاں نکالنے کے لئے مختلف علاقوں میں جمع ہورہے ہیں۔فیصل آباد میں بجلی کی 16 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے صنعتوں میں پیدواری عمل بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار جبکہ کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں۔ آج شہر کی تمام صنعتی تنظیموں نے چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے اور اہم سڑکیں بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے، تاجروں کی جانب سے شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے اور تمام بازار بند ہیں۔ دوسری جانب احتجاجی ریلیاں نکالنے کے لئے فیکٹری مزدور مختلف علاقوں میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تمام ریلیاں ضلع کونسل چوک پہنچیں گی جہاں صنعتکار اورمزدور احتجاجی دھرنا دیں گے۔

مزید خبریں :