پاکستان
27 مارچ ، 2012

ایم کیو ایم کے رکن کی ہلاکت، سندھ کے مختلف شہروں میں کشیدگی

ایم کیو ایم کے رکن کی ہلاکت، سندھ کے مختلف شہروں میں کشیدگی

حیدرآباد… کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں سوگ منایاجارہا ہے، اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افرادزخمی ہوگئے، حیدرآبادکے علاقوں گاڑی کھاتہ،فقیرکاپڑ،پھیلیلی،ٹاورمارکیٹ اور اسٹیشن روڈ پر کشیدگی کے باعث مارکیٹیں بند ہوگئی ہیں۔ شہر میں پیٹرول پمپ بند اورسڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔ مختلف علاقوں میں نامعلوام افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور ٹائر جلائے ،،ٹنڈو الہ یار میں تمام کاروباری مراکز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے3افراد زخمی ہوئے، کئی مقامات پر مشتعل افراد نے ٹائرجلاکرمرکزی شاہراہیں بند کردیں، ٹنڈوجام میں نامعلوم افرادنے سڑکوں کو ٹائرجلا کر بلاک کردیا، نوابشاہ کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بازار بندہوگئے ،سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، سکھرمیں بھی تمام بازار بند ہیں ، میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل سواروں کی ہوائی فائرنگ کے بعد کاروباری مراکز بند ہوگئے ہیں

مزید خبریں :