27 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ کے 5 نئے ایڈیشنل ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عبد السمیع خان ،جسٹس عباد الرحمان لودھی،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس مسز عائشہ اے ملک اور جسٹس شیخ شاہد وحید شامل ہیں۔ تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،لاء آفیسرز ،ہائی کورٹ بار کے عہدیدار، سابق گورنر شاہد حامد سمیت سینئر وکلاء اور جج صاحبان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔