27 مارچ ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے شیخوپورہ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین دن میں ملزمان کو گرفتار کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں۔ واضح رہے کہ شیخوپورہ پولیس کے پانچ اہلکاروں نے مبینہ طور پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کیساتھ زیادتی کی تھی جس کے بعد درندگی کا نشانہ بننے والی طالبہ نے خود کشی کی کو شش بھی کی اور چارپائی کی رسی سے پھندا بنایا اور پنکھے سیلٹک گئی تاہم اس کی والدہ نے اسے بچا لیا۔