08 دسمبر ، 2013
شارجہ…پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس افغان ٹیم نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان محمدحفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں محمدعرفان کی کمی محسوس ہوگی۔افغان ٹیم کے کپتان محمدنبی نے کہا کہ تمام سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔میچ جیتنے کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔