پاکستان
27 مارچ ، 2012

کراچی کے واقعات پر رحمن ملک کا نوٹس، احمد علی کا نام ای سی ایل میں شامل

کراچی کے واقعات پر رحمن ملک کا نوٹس، احمد علی کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد… وزیرداخلہ رحمن ملک نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے لیا ور واقعے میں مبینہ طور پر ملوث احمد علی مگسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا۔ رحمن ملک نے کہا کہ بھتا خوری کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جے آئی ٹی تشکیل دی ،جس میں مختلف ایجنسیزکے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر،وزیراعظم نے کہا ہے کہ الطاف حسین سے کارکن ہلاکت پراظہارافسوس کریں۔

مزید خبریں :