پاکستان
27 مارچ ، 2012

پشاور ہوائی اڈے پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

پشاور ہوائی اڈے پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

پشاور… پشاور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے ۔ پشاور ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ایک نجی ائیر لائن کے طیارے کو ٹیک آف کرنا تھا جبکہ اس دوران پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں طیارے آمنے سامنے آ گئے تاہم کوئی حادثہ نہیں ہوا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق لینڈنگ اور ٹیک آف معمول کے مطابق تھا تاہم نجی ائیر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے پرواز واپس اتار لی گئی اور مریض کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مزید خبریں :