کھیل
09 دسمبر ، 2013

پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا رونا رونے والا بنگلادیش خود پھنس گیا

پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا رونا رونے والا بنگلادیش خود پھنس گیا

چٹاگانگ…سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے انکار کرنے والے بنگلا دیش میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ خدشات کا شکار ہوگیا۔ چٹاگانگ دھماکے کے بعد ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم دورہ ادھورا چھور کر وطن واپس جارہی ہے۔ ہفتے کے دن بنگلا دیش کے شہر چٹاگانگ میں ہوا دھماکا۔خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ویسٹ انڈیزکی انڈر19 ٹیم نے دورہ ادھوراچھوڑکرواپس جانے کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ ختم کرنے کا فیصلہ ٹیم کی سیکیورٹی کومدنظررکھتے ہوئے کیا گیا،کھلاڑی دھماکے کے بعدخوفزدہ ہو گئے تھے۔اب پاکستان کا دورہ کرنے سے دو مرتبہ انکار کرنے والی بنگلا دیشی ٹیم کے اپنے ہی ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے سے دو چار ہوگیا ہے۔ اگلے سال بنگلا دیش ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی بھی کرے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ ملک میں خراب سیکورٹی کی وجہ سے یہ دونوں ایونٹس کی میزبانی بنگلا دیش کرتا ہے یا ایونٹ کہیں اور منتقل کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :