27 مارچ ، 2012
لاہور… ملک بھر میں کئی روز سے جاری بجلی بحران میں قدرے کمی آئی ہے ، شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار سے کم ہوکر4400میگاواٹ پرآ گیا۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار9ہزار810میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ14ہزار 210میگاواٹ ہے۔ پیپکو کے مطابق تیل کی فراہمی کے باعث شارٹ فال میں کمی آئی ہے ، پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق کے ای ایس سی کو 690 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، اس وقت ہائیڈل ذرائع سے 2484 ،تھرمل سے 1823 جبکہ آئی پی پیز سے 5412 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے ،رینٹل پاور ہاوٴسز سے صرف 91 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔