27 مارچ ، 2012
اسلام آباد… قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات قابل عمل نہیں ہیں، جب تک اپوزیشن کے تحفظات دور نہیں ہوتے پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہو سکتی۔۔۔پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ اپوزیشن قومی سلامتی کی سفارشات کے حوالے سے بحث کا آغاز نہیں کرے گی، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ایسا مسودہ پیش کیا جائے جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ ہو ،اس سے پہلے دو قراردادیں پاس ہو چکی ہیں جن پر عمل نہیں ہوا،حکومت بھی اسی طرح چل رہی ہے اور ایوان بھی، چودھری نثار نے کہا کہ پیپلزپارٹی پرویز مشرف دور میں بلند آواز سے ان کے ساتھ احتجاج کرتی رہی،آج اسی طرز کی سفارشات تیار کر لی گئیں جن میں زبانی معاہدے، غیر ملکی طاقتوں کو جگہ دینے کی بات کی گئی ہے ، ملک کی خود مختاری کی بات کر کے دوسرے ملکوں کے سیکورٹی اداروں کو کھلی چھٹی دینے کی سفارش تیار کی گئی، پرویز مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل ہوا تو اپوزیشن ساتھ نہیں دے گی۔