پاکستان
27 مارچ ، 2012

معاملہ صرف امریکی معافی سے حل نہیں ہوگا، فضل الرحمن

معاملہ صرف امریکی معافی سے حل نہیں ہوگا، فضل الرحمن

اسلام آباد… جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ ایوان صدر میں بڑوں کا اجلاس ہوا اور نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، حکومت وضاحت کرے اور اگر ایسا فیصلہ کیا گیا ہے تو پارلیمنٹ میں بحث اور منظوری کا کیا مقصد ہے۔پارلیمنٹ ہاوس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی طویل المدتی ہونی چاہیے ، سفارشات میں بعض معروضی چیزیں بھی شامل کر دی گئی ہیں۔امریکہ کو اپنی پالیسیوں میں ناکامی کے بعد مفاہمت کا راستہ تلاش کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ امریکی معافی کو صرف سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے کیوں مشروط کیا جا رہا ہے،معاملہ اتنا سطحی نہیں کہ معافی سے حل ہو جائے۔

مزید خبریں :