27 مارچ ، 2012
گلگت … گلگت میں نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال میں فائرنگ کرکے سزائے موت کے قیدی کو پولیس تحویل سے چھڑاکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے اندر پیش آیا جہاں نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزمان سزائے موت کے قیدی کو پولیس تحویل سے چھڑاکر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے، واقعے کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے احتجاجی مظاہرہ اور چیف سیکریٹری ہاوٴس کا گھیراوٴ کیا، پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدی عمران علی کو انسدادہشتگردی کی عدالت نے قتل کے ایک مقدمے میں سزائے موت دی تھی ،پولیس ملزم کو چیک اپ کرانے کے لئے آج اسپتال لائی تو نقاب پوش ساتھیوں نے حملہ کردیا۔