پاکستان
27 مارچ ، 2012

پاکستان کی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں، کیمرون منٹر

پاکستان کی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں، کیمرون منٹر

اسلام آباد… پاکستان میں امریکہ کے سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں ،پارلیمنٹ امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے آزادانہ طور پر فیصلہ کرے امریکہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مکمل بحث کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہیں اور پاکستانی حکومت بھی دہشت گردی کے خلاف سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ،کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں امریکہ مدد کر رہا ہے۔

مزید خبریں :