27 مارچ ، 2012
کراچی… ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ منظم سازش کے تحت سب حالات خراب کیئے جارہے ہیں، صدر پاکستان اور صوبائی انتظامیہ اپنی ذمے داری کا احساس کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 48 گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا، ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل میں احمد علی شامل ہے تاہم نشاندہی کرنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پرامن جماعت ہے اور کراچی کو یرغمال بنادیا گیا ہے۔