27 مارچ ، 2012
کراچی…ایم کیوایم کے جاں بحق ہونے والے کارکنمنصور مختار اوراس کے بھائی مسعود مختار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ کے موقع پر متحدہ کے رہنما رضا ہارون، صغیر انصاری سمیتپارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔دونوں بھائیوں کو آج صبح پی آئی بی کے علاقے میں واقع ان کے گھر میں گھس کر گولیا ں ماردی گئیں تھیں، واقع میں ان کی بھابھی بھی زخمی ہوئیں،دونوں بھائیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لا کر چلے بسے۔مقتولین کی تدفین یاسین آباد کے شہدا قبرستان میں کی جائے گی۔