پاکستان
27 مارچ ، 2012

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل پردوروزہ مذاکرات شروع

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسائل پردوروزہ مذاکرات شروع

نئی دہلی…پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائے جہلم پر متنازع وولر بیراج کے منصوبے پر سیکریٹری سطح کے دو روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کا 13 رکنی وفد شرکت کر رہا ہے جس کی قیادت سیکریٹری پانی و بجلی، امتیاز قاضی کر رہے ہیں۔بھارتی ٹیم کی قیادت آبی وسائل کے سیکریٹری ڈی وی سنگھ کر رہے ہیں۔بھارتی سیکریٹری آبی وسائل نے امید ظاہر کی کہ حالیہ بات چیت کے نتیجے میں اس پرانے تنازعے کا کوئی فوری حل نکالا جا سکے گا۔ بھارت نے 1985میں مقبوضہ کشمیر میں دریائے جہلم پر وولر بیراج کی تعمیر شروع کی تھی پاکستان کی طرف سے اعتراض اٹھانے کے بعد1987 میں اس پرکام روک دیاگیا۔پاکستان کو وولر بیراج کے ڈیزائن پر اعتراض ہے اورمتعددباربھارت کوآگاہ کرچکاہیکہ اس کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات بھی نئی دہلی میں 28اور 29مارچ کو ہوں گے۔

مزید خبریں :