11 دسمبر ، 2013
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے۔انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ،2009 میں سری لنکن ٹیم پرحملے کے بعد پاکستانی سرزمین پرانٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں کئی کھلاڑی توایسے ہیں جنھوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہی نہیں کھیلی،دباوٴکے باوجودکھلاڑیوں کی پرفارمنس پران کو سلیوٹ کرتاہوں،مسلسل گھروالوں سے دوررہناآسان نہیں ہے۔