11 دسمبر ، 2013
دبئی…سابق کپتان وقار یونس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔وقار یونس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے دبئی میں وقار یونس کو ہال آف فیم کیپ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ بیوی اور بچوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، متحدہ عرب امارات میں پلا بڑھا، یہیں ون ڈے میچ بھی کھیلا۔