پاکستان
12 دسمبر ، 2013

بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ن لیگ کریگی بدنام الیکشن کمیشن ہو گا ،پر ویز الٰہی

بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ن لیگ کریگی بدنام الیکشن کمیشن ہو گا ،پر ویز الٰہی

لاہور…مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پٹواری اور تحصیلدار کے ذریعے ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہو گی۔دھاندلی یہ لوگ اور مسلم لیگ ن کرے گی بدنام الیکشن کمیشن ہو گا ، الیکشن کمیشن کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہیئے، لاہور میں مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف صوبے بھر میں شور اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سوا دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پر مکمل اعتماد ہے لیکن وہ صرف انہیں حکومتی عزائم سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :