پاکستان
12 دسمبر ، 2013

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دلوانے کیلئے امریکا کا پاکستان پر دباؤ

بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دلوانے کیلئے امریکا کا پاکستان پر دباؤ

کراچی…بھارت کو پسندید ہ ملک قرار دینے کے معاملے پر امریکا پاکستان پر زور دے رہا ہے،پڑوسی ملک میں انتخابات کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اسے یہ درجہ دے دے۔پاکستان بھارت کو ایم ایف این اسٹیٹس دینے کا خواہشمند تو ہے لیکن اس معاملے پر پیش رفت کیلئے پاکستان بھارت میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات کا انتظار کر رہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق اوباما ایڈمنسٹریشن بھی وزیراعظم نواز شریف پر زور دے رہی ہے پاکستان بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دے۔اخبار کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنے کی حامی ہے۔پاک بھارت بہتر روابط افغانستان کیلئے بھی فائدے مند ثابت ہونگے۔

مزید خبریں :