12 دسمبر ، 2013
لاہور…اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے مولانا شمس الرحمان کے قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلا دیاہے، اہل سنت والجماعت کل ملک میں دھرنے نہیں دے گی، صرف احتجاج کرے گی۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی اپیل پر کل ملک بھر میں دھرنے نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرداخلہ نے مولانا شمس الرحمان معاویہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت جمعے کو دھرنوں کے بجائے احتجاج تک محدود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیر داخلہ اور پنجاب حکومت اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا شمس الرحمان کے قاتلوں کی گرفتاری ملکی مفاد میں ہے۔